پی ایس ایف کے بغیر پشتون تحریک کے مدارج پورے نہیں، ایمل ولی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بغیر پشتون قومی تحریک کے مدارج پورے نہیں پشتون ایس ایف حادثاتی تنظیم نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کانام ہے جانوں کے نذرانوں سے لیکر ٹارچر سیلوں جلاوطنیاں اس پر خار سفر کے حصے ہیں ایک طرف پی ایس ایف کے نوجوانوں کے ذمے علم کاحصول ہے تو دوسری طرف پشتون قومی تحریک میں فعال ومنظم کردار ادا کرنا ہے اس نرسری کی سیاسی نظریاتی فکری سرحدات کی نگہبانی کرتے رہیں گے اوراسے کسی صورت زنگ آلود نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پشتون خوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر پشتون ایس ایف کے صوبائی ایڈوائزراصغر خان اچکزئی پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئر مین عالمگیر خان مندوخیل ڈپٹی چیئر مین مزمل خان ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا پی ایس ایف کے صوبائی ممبر معصوم خان میر زئی اورسائنس کالج ارگنائزرسمیع اللہ کاکڑ نے ظریف شہید آڈیٹوریم میں پشتون ایس ایف سائنس کالج کے زیر اہتمام نئے آنیوالے طالبعلموں اور فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی فکر باچاخان کے تسلسل کے طور پر پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے پشتونوں سمیت محکوم قومیتوں کے حقوقِ کیلئے رہنماء کردار ادا کررہی ہے پشتون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کے جوان بازو کی حیثیت سے قومی تحریک میں شروع دن سے فعال ومنظم کردار کا مالک چلا آیا ہے لہذا طالبعلم جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علم کے حصول قومی تحریک میں رہنماء کردار ادا کرہاہے اور آج عوامی نیشنل پارٹی کے کم وبیش پوری قیادت پشتون ایس ایف کے ساتھیوں پر مشتمل ہے جو ایک اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں