دبئی سے آنے والی فلائٹ سے 2قیمتی باز قبضے میں لے لیئے گئے
کوئٹہ : کسٹم کوئٹہ نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر دبئی سے آنیوالی فلائٹ سے دو قیمتی باز برآمد کر کے اسے محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کے حوالے کی۔ اطلاعات کے مطابق چیف کلکٹر اور کلکٹر کسٹمز کی جانب سے ائیر پورٹ کسٹمز اسٹاف کو سختی سے تاکید کی کہ ہر قسم کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔ اسسٹنٹ کلکٹر ملک احمد سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان اور انسپکٹر طفیل محمد نے آج دبئی سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ میں مسافر لال شاہ سے دو قیمتی باز برآمد کی جن کی قیمت اڑھائی کروڑ یعنی 25millionsبنتی ہیں بعد ازاں بازوں کو با حفاظت محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کے حوالے کی۔ مزید قانونی کارواء جاری ہے۔
Load/Hide Comments


