25نو مبر کو کوئٹہ بھر کے پبلک ٹر نسپورٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر رہے ہیں،متحد ہ لو کل بس ایسو سی ایشن
کوئٹہ: متحد ہ لو کل بس ایسو سی ایشن کے اجلاس زیر صدارت جنرل سیکر ٹری شیر احمد بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیر احمد بلو چ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ لوکل بس ٹرانسپورٹر چھ دیہا ئیوں سے شہر کی عوام کی خد مت کر تے ہوئے چلے آرہے ہیں حکومت ٹر انسپورٹر ز کی حو صلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کررہی ہے اور ہما ری خد مات کومسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے باامر مجبوری25نو مبر کو شہر بھر کے پبلک ٹر نسپورٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر رہے ہیں جب تک ہما رے جائز اور حل طلب مطالباتحل نہیں کئے جاتے ہم ٹر نسپورٹ روڈ پر نہیں لائیں گے اجلاس میں یونین کے سینئر عہد ید اروں اور کثیر تعداد میں ٹر نسپور ٹر وں نے شر کت کی اجلاس میں 25نو مبر کی ہڑ تال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں صدر حاجی محمد اسحاق با زئی، سر پرست اعلیٰ اختر جان کا کڑ، چیئر مین محمد حنیف سینئر نا ئب صدرمحمد انور بنگلزئی، نائب صدر ملک ضمیر شا ہوانی، فنا نس سیکر ٹری بلند خان شا ہوانی، مجید زہر ی، عا صم جان کا کڑ، اغور جتک، محراب لہڑی، عمر آفریدی، اسلم کا کڑ، غلام محمد لا نگو، عبد الباری محمد حسنی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔


