عمران خان کا دوست ضرور تھا،اب سپورٹر بن گیا ہوں، شبر زیدی
کراچی:سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام ایم این ایز کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کوسامنے لانا اوران سے سورس پوچھنا کرپشن ختم کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا نام لے کر جو مولانا فضل الرحمن نے بات کی ہے وہ سو فیصد غلط ہیں اور مجھے افسوس ہے اتنے بڑے مجمع میں مجھے مس کوڈ کیا گیا میں نے نہ ایسی بات کی ہے نہ عمران خان نے مجھے یہ کہا بلکہ میں یہ بھی آپ کو بتادوں کہ جب تک میں رہا عمران خان نے مجھے کبھی کسی قسم کی چیز سے نہیں روکامیں پہلے عمران خان کا دوست ضرور تھامگر اب میں ان کا سپورٹر بن گیا ہوں ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کے ساتھ پانچ مہینے گزارے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید ہی کسی وزیراعظم نے کسی ایف بی آر چیئرمین کو کبھی اتنا اسپیس دیا ہوگا جتنا عمران خان نے دیا۔
Load/Hide Comments


