نواز شریف کے کزن جاوید شفیع سمیت چھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع سمیت چھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ملزمان کو21نومبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیاگیا۔بینک جرائم کورٹ پنجاب میں سمٹ بنک کی طرف سے اتفاق شوگر مل اور کشمیر شوگر مل کے نام پر کروڑوں روپے کا قرض واپس نہ کرنے پرمیاں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع،طارق شفیع،عمران شفیع،زاہد شفیع،شاہد شفیع اورعلی پرویز کیخلاف دوالگ الگ استغاثے دائر کئے گئے۔عدالت نے جاوید شفیع اوردیگرکو فرد جرم کے لئے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ملزمان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمان کیوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ وارنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں