بلاول بھٹو کا شہباز شریف،اختر مینگل ودیگر رہنماؤں سے ٹیلفونک رابطہ،اے پی سی کی تجویز پر اتفاق

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،مولانا فضل الرحمن،چوہدری پرویز الہٰی،ایمل ولی خان سے ٹیلفونک رابطہ رہنماؤں کے درمیان کورنا وائرس کے بعد ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیاچیئرمین پیپلز پارٹی نے دیگر رہنماؤں کوویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس کے تجویز دی انہوں نے کہا کہ عوام کو کورناسے بچانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے وائرس سے لڑنا ہر پاکستانی کا فرض ہے تمام رہنماؤں ملکر اس وباء کامقابلہ کریں کورنا وائرس کا مقابلہ کسی ایک حکومت کی بس کی بات نہیں تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یکجا ہونا پڑے گاتمام رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے اے پی سی کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں