محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کی جانب سے امتحانات کے انعقاد کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ :محکمہ تعلیم بلوچستان نے پرائیوٹ اسکولز میں امتحانات سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز ریگولرٹی اتھارٹی کو خط لکھ کر حکومتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا کہاہے محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق تمام اسکولز کو پابند کیا گیا ہے وہ طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات مارچ 2021ء میں لیں اس حوالے سے محکمہ تعلیم بلوچستان نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے امتحانات کے شیڈول کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے محکمے کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ریگولرٹی اتھاڑتی کو خط لکھ کر سختی سے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا جائے۔
Load/Hide Comments


