بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ گرفتار

ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو منشیات کے استعمال میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک کلو کے قریب حشیش برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑھتے منشیات کیسز کے بعد اداکاروں میں خودکشی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اس لیے بھارتی انسدا د منشیات فورسز نے اب اداکاروں سے متعلق معلومات اکھٹنا کرنی شروع کر دی ہے ،اسی سلسلے میں ممبئی پولیس نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں بھارتی معروف مزاحیہ ادا کار ہ بھارتی سنگھ کے گھر چھاپہ مارا ۔ جہاں پر پولیس کو ایک کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی۔ چرس ملنے پر پولیس نے بھارتی سنگھ کو گرفتار کیا اور ساتھ حشیش کو ضبط کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں