شمالی وزیرستان، آپریشن میں 4 عسکریت پسند ہلاک، اہلکار جاں بحق
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں مارے گئے،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جاں بحق ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں اسپن وام کے شمال مغرب میں دریائے کیتو کے قریب دہشت گردوں کے ٹکھانے پر کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جیسے ہی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کردی، تاہم اس دوران فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک سپاہی صدام ہوگیا، دو جوان زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی صدام کی عمر 27 سال اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک سے ہے۔
Load/Hide Comments


