نواز شریف کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دی جائیگی، شہباز گل

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت اور مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میاں صاحب جھوٹ بول کر بھاگے ہیں، انسانی ہمدردی کے تحت اْنہیں جانے دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے تو قانون کے مطابق جو مدد ہوسکے گی حکومت کرے گی۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی، عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے عدالت نے این سی او سی کے فیصلے کو عدالتی منٹس کا حصہ بنایاتھا، سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے کہیں کوئی جلسہ نہیں کیا۔شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے ہماری بات نہیں مانی اور جلسہ کیا، ہم پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جلسے میں نہیں ا?ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں