قطر، نومولود کو ایئرپورٹ کے واش روم میں پھینکنے والی خاتون کا پتہ چلا لیا گیا

دوحہ(آئی این پی) قطر پولیس نے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے واش روم کے کچرے دان میں نومولود کو پھینک کر فرار ہونے والی خاتون کا سراغ لگا لیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2اکتوبر کو دوحہ ایئرپورٹ کے واش روم کے کچرے دان سے نوزائیدہ بچی ملی تھی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہاں سے ایک طیارہ آسٹریلیا کے لیے پرواز بھرنے والا تھا۔ایئرپورٹ عملے نے آسٹریلیا جانے والی پرواز کی 18 سے زائد خواتین کی نیم برہنہ حالت میں تلاشی لی تھی جس پر آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے اپنے ملک کی خواتین کیساتھ نازیبا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے قطر کے لیے پروازیں بند کرنے کی دھمکی دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں