کوئٹہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفیکشن منسوخ
کوئٹہ:محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوئٹہ کی جانب سے تعطیلات سے متعلق جاری نوٹیفکیشن منسوخ کردیاگیا۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ فرزانہ احمد کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ نمبرGB/7441-7542میں کہاگیاہے کہ ڈی ای او آفس کوئٹہ سے مراسلہ نمبر7315-7440/GB کوفی الفور منسوخ کیاجاتاہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (سکولز) بلوچستان کی جانب سے بعدازاں نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھاکہ 26نومبر سے 28فروری 2021ء تک موسم سرماکی تعطیلات ہوں گی جبکہ یکم مارچ 2021ء سے باقاعدہ سکولز میں درس وتدریس کا عمل شروع ہوگا جبکہ 10مارچ 2021ء سے سالانہ امتحانات برائے سال 2020ء منعقد ہوں گے جس کے بابت طلباء وطالبات کو آج ہی ڈیٹ شیٹ اور سمارٹ سلیبس فراہم کیاجائے،سرکاری مراسلہ میں کہاگیاتھاکہ تمام ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن(میل/ فی میل) اپنے ماتحت سکولز کی حاضری رجسٹر کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں اور تمام پرنسپلزاور ہائی سکولز کے ہیڈز(میل/ فی میل)حاضری رجسٹر کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں دفتر ہذا کو بذریعہ مراسلہ ارسال کریں۔تاہم بعدازاں مذکورہ نوٹیفکیشن کومنسوخ کردیاگیاہے۔


