پی ڈی ایم کی تحریک جوبن پر، منزل قریب ہے، مولانا حیدری
اوستہ محمد:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ تحریک جوبن پر ہے منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں نااہل اور نالائق حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لینگے،ریاست مدینہ کے نام لیوا مسجدیں شہید کررہے ہیں اور گردوارے اور مندر بنارہے ہیں،خارجہ پالیسی کی ازسر نو تعین ضروری ہوگیا ہے،کل لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرس تاریخی ہوگی اور30نومبر ملتان کا پاور شو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وپی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جماعتی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کو ملک پہ مسلط کرنے والے عوامی مینڈیٹ کے قاتل یے پوری قوم جانتی ہے کہ موجودہ حکومت صرف ایک شو پیس ہے موجودہ حکومت نے ڈھائی سال کے دوران ملک کو ایک میگاپراجیکٹ نہیں دے سکی مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اپنے جوبن پر یے اب ناجائز حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا اس بار حکومت کو کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے ہمارے ہمسایہ دوست ممالک ہم سے ناراض ہے مگر حکمران سب اچھا کا رٹ لگارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل لاڑکانہ کا جلسہ تاریخ ساز ہوگی اور 30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا تاریخ ساز پاور شو ہوگی۔


