برازیل میں بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 37 افراد ہلاک

ساؤ پالو: برازیل کی ریاست ساوپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اب تک حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں