نیوزی لینڈ کے ساحل میں پھنسی100پائلٹ وہیلز ہلاک ہوگئیں

ویلنگٹن:جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دور دراز چیٹم جزائر پر بڑی تعداد میں پھنسی تقریبا 100 پائلٹ وہیلز ہلاک ہوگئیں۔ نیوزی لینڈ کے محکمہ تحفظ (ڈی او سی) نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر بہت سے سمندری میملز نے خود کو جنوبی جزائر سے 800 کلومیٹر (500 میل) دور ساحل پر پھنسا لیا تھا اور اس علاقے کے دور ہونے کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات پیش آئیں۔شعبہ حیاتیاتی تنوع کی جیما ویلچ کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے افسران جب ساحل پر پہنچے تو 69 وہیل مچھلیاں پہلے ہی مرچکی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ 28 پائلٹ وہیلز اور 3 ڈولفنز کو، جو پیر کے روز شروعاتی طور پر ساحل پر پھنسی تھیں، آسان موت دے دی گئی۔ویلچ نے کہا کہ خراب سمندری حالات اور پانی میں بڑے پیمانے پر وائٹ شارک کی موجودگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے جانوروں کو روک دیا گیا تھا جو اس طوفانی حالت میں اکثر پانیوں میں آجاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی برادری ماوری کے افراد نے وہیل مچھلیوں کی روحوں کو اعزاز دینے کے لیے ایک تقریب منعقد کی جبکہ انہیں قدرتی طور پر سڑنے یا تحلیل ہونے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے چیٹم جزائر کے مقام پر 1918 میں ایک ہزار مچھلیوں نے خود کو ساحل پر پھنسا لیا تھا جو ساحل پر پھنس جانے والی مچھلیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں