گینی میں صدارتی ریفرنڈم کا بائیکاٹ، جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک

کونکری: افریقی ملک گینی میں صدر کی مدت 12 سال تک بڑھانے کے لیے متنازعہ آئینی ریفرنڈم کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا، جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک گینی میں ہونے والا ریفرنڈم تنازع کا شکار ہو گیا، صدر کی مدت 12 سال کرنے پر ہونے والی ووٹنگ پر مظاہرے شروع ہو گئے، اپوزیشن کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، صدر ایلفا 2010 سے اقتدار میں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں