امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
واشنگٹن,امریکی سینٹ کے رْکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی سینیٹر رینڈ پال اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کینٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔
Load/Hide Comments