کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے، آصف علی زر داری
اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ کورونا کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کا بیانیے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کورونا کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر آعلی سندھ نے عوام کے تحفظ کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
Load/Hide Comments