لاک ڈاؤن کیلئے وزارتِ ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شیخ رشید کا شکوہ

راولپنڈی:وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے شکوہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارتِ ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں، سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کے لیے پیکیج دیں، ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں