کامیاب مذاکرات کے بعد”اوستہ محمدگنداخہ کو حقوق دو“ لانگ مارچ کے شرکاء کا احتجاج ختم

کوئٹہ :اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو” لانگ مارچ کے شرکا نے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق گزشتہ روز”اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو” کے لانگ مارچ کے شرکا کی خدمت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ملاقات کی اس موقع پر لیاقت شاہوانی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انکے مطالبات کے حل کیلئے بھرپور کوشش کریگی۔کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نیدھرناختم کیا۔بعدازاں دھرنا شرکا کو وزیراعلی سیکرٹریٹ لاکر انکے ساتھ گپ شپ و چائے سے تواضع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں