کوئٹہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا گرفتار اسلحہ برآمد

کوئٹہ:کاؤنٹر ٹررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کیساتھ مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ مارے جانے والے شخص کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق ملزمان سے 4عدد کلاشنکوف برآمد کر لی گئی ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں