قلات،گیاوانکوہ اور ہربوئی کے رہائشیوں کا پی پی ایل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
قلات :قلات گیاوانکوہ اور ہربوئی کے رہائشیوں کا پی پی ایل کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کمپنی کے خلاف نعرے بازی اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گیاوانکوہ اور ہربوئی کے رہائشیوں میر خلیل نیچاری، حاجی یار محمد نیچاری، حاجی محمد شریف نیچاری، سیف اللہ نیچاری گل محمد نیچاری محمد انور نیچاری حاجی مراد بخش نیچاری شکر خان و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پی پی ایل کمپنی کے ناروا سلوک کے خلاف ہے۔ جوکہ ہم قلات کے علاقے گیاوان کوہ اور کوہ ہربوئی کے رہائشی ہیں ہمارے اراضیات میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے پی پی ایل نے چھ سال قبل کام شروع کیا جبکہ ہم زمین مالکان سے کوئی معائدہ تک نہیں کیا۔ اور ہمارے آباد زمینوں پر کئی کلو میٹر راستہ بنائی اور بندات کو نقصان پہنچایا درختوں کو کاٹ کر ہمارے کمروں کو گرایا مگر آج تک ہمیں نقصانات کا ایک روپیہ تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہمارے علاقے انتہائی پسماندہ ہے تعلیم صحت سڑکیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کمپنی کے کام آج بھی قلات کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ کمپنی بار بار ہمیں ملاقات کی تاریخ دیتی ہے دور دراز سے لوگ مقررہ تاریخ کو آتے ہیں مگر کمپنی کے ذمہ داران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے نہیں آتے اور ہمیں ہر بار ٹرخاتے ہیں کمپنی کروڑوں روپے خرچ کرکے حقداروں کو معاوضے سے محورم کیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے نقصانات کا ازالہ کرکے کمپنی متاثرین سے ملاقات یقینی بنائی بصورت دیگر مزید احتجاج کرینگے۔


