جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے بولان میں امن قائم ہوچکا ہے، جام کمال
سبی:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ پیر غائب بلوچستان کی خوبصورت وادیوں میں ایک حسن وادی ہے جس کے دلکش مناظر سے لوگ لطف اندزوں ہوتے ہیں حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے بلوچستان کی عوام کو سیاحتی مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت سیاحتی مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لارہی ہے پیر غائب بلوچستان کا خوبصورت اور دلکش سیاحتی مقا م ہے اس تفریحی مقام پر سیاحوں کی آمد کے باعث صوبے کی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان کے علاقے پیر غائب کی ایف سی بلوچستان اور حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سدرن کمانڈ بلوچستان لیفٹننٹ جنرل وسیم اشرف،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، سیکٹر کمانڈر ایسٹ اعظم چیمہ، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم، کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی، کے علاوہ پاک آرمی،ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول افیسران بھی موجود تھے وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ بولان کے علاقے میں امن قائم کرنے میں ایف سی بلوچستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا آج خدا کا شکر ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پیر غائب کی تزئین و آرائش کے دوران سیکورٹی پر معمور ایف سی بلوچستان کے چھ جوانوں کی شہادت باعث افسوس ہے لیکن آج ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان خصوصا بولان کے علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے جہاں لوگ رات کے اوقات میں اپنی فیملی کے ہمراہ بلاخوف و خطر سفر کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ چند مٹھی بھر عناصر صوبے کے امن کو سبو تاژ کرنے کیلئے ایسی بزدلانہ کاروائیاں کرکے صوبے کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں دہشت گردی کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ پیر غائب سیاحتی مقام پر تقریبا سالانہ ڈیڑھ سے دولاکھ سیاح یہاں اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے آتے ہیں جس کے باعث یہاں پر قائم ہوٹلیں اور دکانوں کی رونقیں آباد ہونگی وہیں صوبے کی معیشت پر بھی ا سکے گہرے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ سدرن کمانڈ بلوچستان اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے پیر غائب کے مقام کو ایک خوبصورت اور دلکش مقام میں تبدیل کردیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے دیگر سیاحتی مقامات کو بھی سیکورٹی فورسسز کے تعاون سے خوبصورت بنائیں تاکہ بلوچستان کی عوام کو بھی تفریح کے مواقع میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک خوبصورت اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں مرکز ی اور صوبائی حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث بلوچستان میں احساس محرومی بڑھا لیکن بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے اب وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر اکٹھا ہوکربلوچستان کی عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں جس کے مستقبل قریب میں دور رست نتائج مرتب ہونگے۔


