افغانستان سے پاکستانی علاقہ پر حملہ، ایک چرواہا جاں بحق دوسرا زخمی

باجوڑ :افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی علاقہ پر حملے میں ایک چرواہا جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ منگل کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل سالارزئی کے علاقہ لیٹئی بانڈوں نامی گاؤں پر افغان سائیڈ سے دہشتگردوں نے مارٹر گولے فائر کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک چرواہا مسمی شیرین خان جاں بحق ہوگئے، دوسرا مسمی کشمیر زخمی ہوگئے۔ دونوں افراد مویشی پال رہے تھے اور ان کا تعلق تحصیل سالارزئی کے علاقہ سروونو ٹبستے سے تھا۔ باجوڑ سکاؤٹس کے جوانوں نے خصوصی ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو پہلے خار ہسپتال اور بعد ازاں سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا۔ واقعہ کیخلاف عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ قبایلی عمائدین نے حملہ پر سخت غم وغصہ کا اظہارکیا اور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں