گوادر بلوچ کی ملکیت،سی پیک معائدے کاروبار نہیں اور نوعیت کے ہیں، نواب رئیسانی
کوئٹہ :چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق میں بسنے والے اقوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے نہ کہ طاقت سے گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام مین کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے ہم بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سی پیک کا معاہدہ اسمبلی میں پیش ہو لیکن تاحال نہیں کیا اور پوشیدہ رکھا جارہا ہے جس سے یہ تاثر ملتاہے کہ معاملات کاروبارنہیں بلکہ اور نوعیت کے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان میں بسنے والے ا قوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے طاقت سے نہیں مختلف اوقات میں بڑی طاقتیں اپنے زور وجبر کے باوجود شکست کھا کر پسپا ہوگئے زور زبردستی سے نقصان کااندیشہ ہے حکمران طاقت کے استعمال سے گریز کریں


