ایرانی پارلیمان میں یورینیم کی زیادہ افزودگی کا قانون منظور

تہران : ایرانی پارلیمان میں یورینیم کی زیادہ افزودگی کی حوالے سے ایک نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قانون اس معاہدے کے خلاف ہے، جو تہران حکومت نے سن دو ہزار پندرہ میں بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ کیا تھا۔ نئے قانون کے مطابق اب ایرانی جوہری ادارہ سالانہ ایک سو بیس کلوگرام یورینیم پیدا کر سکے گا اور اس کی افزودگی کی شرح بیس فیصد ہو گی۔ ابھی تک ایران پانچ فیصد افزودہ یورینیم پیدا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایران اب بہتر معیار کے سینٹری فیوجز بھی تیار کرے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ نیا قانون عالمی جوہری ادارے، امریکا اور ایران کے مابین مزید کشیدگی کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں