عراقی وزیراعظم کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان
بغداد :عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت آئندہ سال چھ جون کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔بیان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کریں
Load/Hide Comments


