بنگلہ دیش کا روہنگیا پناہ گزینوں کو خطرات سے دو چار جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ /چٹا گانگ(این این آئی)بنگلہ دیش نے ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو خلیج بنگال کے دور دارز سمندری خطرات سے دو چار جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، چٹاگانگ بندرگاہ سے سولہ سو سے زائد روہنگیا افراد کو جزیرے کی طرف روانہ کر دیا گیا۔انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق لوگوں کو ان کی مرضی کے خلاف بھیجا جا رہا ہے، خلیج بنگال کا جزیرہ شدید سمندری طوفانوں اور سیلابی خطرات سے دو چار رہتا ہے۔بنگلہ دیشی وزیرخارجہ عبدالمومن کاکہنا ہے کہ انسانی حقوق تنظیمیں جھوٹ بول رہی ہیں،جزیرے پر موجود سہولیات پناہ گزین کیمپوں سے بہت بہتر ہیں۔حکام کے مطابق روہنگیا کیمپ گنجائش سے زیادہ بھر جانے پر منتقلی کا فیصلہ کیا ہے، منتقل ہونے والے روہنگیا کو ان کی مرضی سے منتقل کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ 2017 میں میانمار فوج کے مظالم سے بچنے کے لیے تقریبا 10 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ کے لیے بنگلہ دیش آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں