خضدار میں تدریسی نہیں غیر تدریسی عملہ میں آرڈر تقسیم کیے گئے،سی ٹی ایس پی فورم

وڈھ(نمائندہ انتخاب)ضلع خضدار کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقسیم تعیناتی آرڈرز کے پروگرام کو سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ خضدار کے اساتذہ کے تعیناتی پروگرام سے منسوب کرنا ایک کھلی سازش ہے, اسکی ہم پر زور تردید کرتے ہیں. صدر سی ٹی ایس ٹیچرز فورم ضلع خضدار ۔ سی ٹی ایس پی ٹیچرز فورم کے ضلعی صدر صدام کریم لہڑی اور چئیرمین محمد اکرم بلوچ نے اپنے تردیدی بیان میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز خضدار کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقسیم آرڈرز کے حوالے سے ایک پروگرام ڈپٹی کمشنر آفس کے سہیل الرحمن ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ تھے
137کامیاب امیدواروں میں آرڈر تقسیم کی گئی
معذوروں کے کوٹہ پر 4
اقلیتی کوٹہ پر 7
فیمل 16 افراد شامل تھے
اس موقعہ پر ڈی ای او مجید بھٹی ڈی ای او فیمل زاہدہ مصطفیٰ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار رئیس تنویر کرد ڈی ڈی او نال عبدالوہاب سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسران موجود تھے۔
مگر کچھ عناصر پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کا ناکام سہارا لیکر نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقریب کو سی ٹی ایس پی شارٹلسٹڈ اساتذہ کے نام سے منسوب کرکے, یہ باورکرانا چاہتے ہیں کہ سی ٹی ایس پی کے تحت شارٹلسٹڈ ہونے والے اساتذہ کو تعیناتی آرڈرز جاری کیئے گئے ہیں,یہ ہمارے کامیاب ہونے والے اساتذہ کرام کو تشویش اور مزید کوفت میں لانے والی خبر ہے ,ہم سی ٹی ایس پی آل بلوچستان کے جانب سے اس جھوٹ پر مبنی خبر کی مزمت کرکے اسکی تردید کرتے ہیں, اور اپنے سی ٹی ایس پی کے تحت میرٹ پر شارٹلسٹڈ ہونے والے اساتذہ کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اطمینان رکھیں, حالات پر ہماری کڑی نظر ہے, ضلع خضدار کی ڈی آرسی کی لسٹ مکمل ہوکر اپروول کیلئے بھیج دی گئی ہے, انشاء اللہ جلد ہمارے بھی تعیناتی آرڈرز جاری ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں