کلنٹن، بش اور اوباما نے کورونا ویکسین کیلئے خود کو پیش کردیا

واشنگٹن: امریکا کے تین سابق صدور نے کورونا کی ویکسین کیلئے خود کو پیش کردیا تاکہ اس کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جاسکے۔کورونا وائرس دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جان لے چکا ہے تاہم اب اچھی خبر یہ ہے کہ ویکسین کی آمد آمد ہے، دو امریکی کمپنیوں نے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے اور حکومت سے اس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت بھی طلب کرلی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ان درخواستوں پر غور کررہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی منظوری مل جائے گی۔ایسے میں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اب امریکا کے تین سابق صدور آگے آئے ہیں جن میں بل کلنٹن، جارج بش اور براک اوباما شامل ہیں۔تینوں صدور نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ ایف ڈی اے سے منظوری کے بعد وہ کورونا کی ویکسین لگوانے کیلئے تیار ہیں تاکہ انہیں دیکھ کر عوام کا بھی ویکسین پر اعتماد بحال ہو۔اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانا چاہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں