دکی : مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جانبحق،1 زخمی

دکی (نامہ نگار)مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک کانکن شدید زخمی ہوگیا۔مائینز ذرائع کے مطابق واقعہ کوئلہ کان کے ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔جان بحق ہونیوالے کانکن کی شناخت کریم خان ولد ولی محمد قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔زخمی کانکن کی شناخت نصیر ولد صاحب محمد قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی نعش اور زخمی کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں