ملکی سالمیت اور مدارس کی بقا پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے،ملک سکندرایڈووکیٹ
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا محمد صادق مولانا عبدالحق مولانا عبدالاحد ود یگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سالمیت اور مدارس کی بقا پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت مساجد مدارس اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی قوم جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مستحکم کرے ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام عظیم عوامی رابطہ مہم کے سلسلے جامعہ رحیمہ شمس العلوم مری چوک میں پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسمیں جمعیت علماء اسلام اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرجمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے نائب سوئم مولانا عبدالباقی ناظم مالیات مولانا عبد العلی مولانا عبدالرازق ریگی ترجمان جمعیت ڈاکٹر ظفر اللہ سالار صلاح الدین نور محمد مولانا شیر محمد مولانا محمد سلیمان مولانا علی مردان مولانا دین محمد مولانا محی الدین مولانا عطاء محمد مولانا آمین اللہ آمین مولانا مفتی ظہور احمدعبدالوہاب حافظ فضل الرحمان ملک محمد رمضان ترین جتک ظہور احمد جتک اور مجلس عاملہ مجلس شوری اراکین ود یگر بھی موجود تھے پیغام جمعیت کانفرنس سے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے مولانا فضل الرحمن نے ہر دور ملک اور اسلام کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن مدارس ختم نہ کرسکیں مدارس اسلام کے نرسریاں ہیں اہل مدارس علماء کرام اور مدارس نے ملک کے بھتر مفاد کے لئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے دوچار کرنے والے انجام کو پہنچیں گے ملک کو فحاشی عریانی کے طرف دھکیلا جارہا ہے جمعیت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی اقدار کی بالا دستی اور مملکت خدا داد پاکستان استحکام جہدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے قوم کو بیروزگاری اور فاقوں پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست کو ختم کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا عنقریب ملک میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گی آخر میں جامعہ رحیمہ شمس العلوم مری چوک چار ماہی امتحان میں کامیاب ہو نے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے اور جامعہ رحیمہ شمس العلوم کے جانب سے اور شرکاء کانفرنس کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔


