ارجنٹینا،12 ہزار امیر افراد پر کورونا وائرس ٹیکس عائد

بیونس آئرس :کورونا وائرس کی بے قابو صورتِ حال کے باعث جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں کووڈ 19 کی وباء سے نمٹنے کے لیے 12 ہزار امیر افراد پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کے حوالے سے لگایا گیا یہ ملینیئرز ٹیکس طبی ساز و سامان اور امدادی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا۔12 ہزار افراد پر ملینیئرز ٹیکس کے نفاذ کو ارجنٹینا کی سینیٹ نے منظور کیا ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 632 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 59 ہزار 832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں