تقسیم درتقسیم کی سیاست نے بلوچ قوم کو پسماندگی کے سواء کچھ بھی نہیں دیا، بی ایس او پجار
خضدار،جھاؤ بی ایس او پجار جھاؤ زون کا جنرل باڈی اجلاس بنام شہید ڈاکٹر شفیع جان بزنجو بیاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ شہید مولا بخش دشتی زیر صدارت مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ منعقد ہوا مہمان خاص نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما عارف حسنی اور اعزازی مہمان ثاقب بزنجو تھے،جنرل باڈی کے لیے گورگین بلوچ کی سربرائی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دیا گیا جس میں عارف حسنی اور ثاقب بزنجو کی نگرانی میں الیکشن کروائے گئے۔جن میں صدر۔ عامر بلوچ،سینئر نائب صدر عبدلمالک بلوچ،جونیئر نائب صدر ڈاکٹر صدام بلوچ،جنرل سیکریٹری سعید احمد،سینئر جوائنٹ سیکریٹری شعیب نزیر،جونیئر جوائنٹ سیکریٹری امداد بلوچ،پریس سیکریٹری وحید بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہوئے، اجلاس سے وائس چیئرمین گورگین بلوچ،عارف حسنی ثاقب بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کی سیاست سے خائف قوتیں نت نئے حربے استعمال کرکے قوم پرستی کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے آج کی معروضی حالات و نزاکت کو سمجھتے ہوئے قوم پرستی کی جدوجہد سے منسلک قوتیں اپنی صفوں کو درست سمت میں لیجا کر بلوچ قومی تشخص،شناخت سرزمین کی دفاع و تحفظ کی خاطر منظم آواز بن کر اپنے حقوق کی کی دفاع کریں۔انہوں نے کہا تقسیم در تقسیم کی سیاست میں بلوچ عوام کو سوائے پسماندگی اور مایوسی کے کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج بلوچ اور بلوچستان دشمن قوتیں بلا خوف ججک ہمارے وسائل کو بیدردی سے لوٹ رہے ہیں ہمارے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا بی ایس او ایک کیڈر ساز ادارہ جانا تھا بلکہ بی ایس او وہ مادر آرگنائزیشن ہے جس نے تمام قوم پرست قوتوں کو توانا بخشں نے کی خاطر کیڈر مہیا کئے بی ایس او پجار ایک زمہ طلباء تنظیم تعلیمی اداروں اور بلوچ قوم کے حقوق کے خلاف کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے آخر میں کہا بی ایس او کے جدوجہد کے بغیر بلوچ قوم پرستانہ سیاست کو فروغ نہیں دیا جا سکتا اور بی ایس او پجار کے کارکن تعلیم و آگہی سے لیس ہوکر اپنے حقوق کی ضامن کریں۔اجلاس سے عامر بلوچ سعید بلوچ صدام بلوچ وحید بلوچ نے خطاب کیااجلاس کے آخر میں مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔


