50 سال قبل فوجی آمر کا ذاتی ایجنڈا قومی ایجنڈے پر غالب آگیا اورپاکستان دولخت ہوگیا،خواجہ آصف
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 50 سال قبل ایک فوجی آمر کا ذاتی ایجنڈا قومی ایجنڈا پر غالب آگیا اورپاکستان دولخت ہوگیا،آج50سال بعدبھی ووٹ کی عزت جنگ جاری ہے،وفاق کوخطرات لاحق ہیں۔پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 50 سال قبل آج(7دسمبر) 1970 کے عام انتخابات ہوئے، عوامی لیگ کو اکثریت ملی لیکن ووٹ کو عزت نہ ملی نتائج تسلیم نہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایک فوجی آمر کا ذاتی ایجنڈا قومی ایجنڈے پر غالب آگیا اورپاکستان دولخت ہوگیا۔آج50سال بعدبھی ووٹ کی عزت جنگ جاری ہے،وفاق کوخطرات لاحق ہیں،اللہ ہمیں کسی سانحہ سے محفوظ رکھے،آمین۔(رڈ)
Load/Hide Comments


