پائلٹ لائسنس منسوخی کا سول ایوی ایشن کا آرڈر کالعدم قرار
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پائلٹ لائسنس منسوخی کا سول ایوی ایشن کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے پائلٹ سید ثقلین اختر کی لائیسنس منسوخی 14 جولائی کا آرڈر بھی منسوخ کردیا۔گذشتہ روزپائلٹ کی ملازمت سے برطرفی اور لائسنس منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی ہوگئی ہے جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرادیا
Load/Hide Comments


