پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک کیخلاف سازش، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ:نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے منتخب حکومت کو گرانا چاہتے ہیں اس عمل کو ہم غیر جمہوری سمجھتے ہیں اگر اپوزیشن نے ہوش کا ناخن نہ لیا تو عوام ان کے خلاف سڑکوں پر ہونگے اپنے جاری کردہ بیان میں نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کی بدقسمتی ہے کہ وہ جمہوری عمل کیخلاف سازش کرکے پھر ان کے تمام تر الزامات اداروں پر لگادیتے ہیں موجودہ جمہوری حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے اگر موجودہ حکمرانوں نے کوئی اچھا کام نہیں کیا تو عوام آنیوالے انتخابات میں ان سے ضرور احتساب لیں گے مگر جس طرح پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جو کہ اپنے آپ کو جمہوری جماعتیں سمجھتے ہیں وہ جمہوریت اور جمہوری حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں وقت اور حالات کو تقاضا ہے کہ ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ 2023کے انتخابات تک انتظار کریں اگر موجودہ حکمرانوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا تو عوام ان کو مسترد کردینگے اگر اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی تو ان کو جمہوری طریقے سے منتخب کرینگے پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔


