گوادر شہر کی فینسنگ بلوچ وطن کی تقسیم اور وسائل لوٹنے کی سازش ہے،بی ایس او پجار
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کو اسلام آباد کے حکمرانوں اپنا جاگیر سمجھتے ہے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے کے بلوچ اپنے وطن کو تقسیم ہونے دینگے اور وہ طاقت ور قوتیں اپنے ناپاک عزائم حاصل کرینگے۔بلوچ اپنے وطن کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کو قبضہ گیریت و ڈکیتی کے نیت سے دیکھتا رہا ہے اس جدید دور میں بھی گوادر شہر ایک اچھے کالج اور یونیورسٹی سے محروم رکھا گیا اس کے وجوہات وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور استعصال تھا اس کے سواہ وفاق نے بلوچستان کو دیا ہی کیا ہے۔
میگاپراجیکٹس کے نام پہ اس سے قبل سوئی، سیندک، ریکوڈک نے کیا فائدہ دیا اگر ترقی و خوشحالی کے نام پہ ہمارے سرزمین ہمارے وسائل اور بنیادی حقوق چھینے جارہے ہے۔ ہمیں پھر سے تقسیم اور اپنے استحصالی پالیسی کو پروان چڑھانے کے لئے سی پیک کا نام لیا جارہا ہے بلوچ کی ترقی نئے یونیورسٹی و کالجز و جدید لائبریری میں ہے لیکن ایسا نہیں ہورہا بلکے ہم پہ مزید ظلم و بربریت کا مثال قائم کیا جارہا ہے اور اس عمل کو فوری روکا جاے اور گوادر شہر کے لوگوں کو ان کے شہر میں کوئی بیدخل نہیں کیا جاسکتا بلوچ کے تشخص و بقاء کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔


