پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےخارج
ارباب عالمگیر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا
وزارت داخلہ نے پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےخارج کردیا۔
جیو نیوز نے ارباب عالمگیر کا نام ہٹائے جانے کا نوٹفیکیشن حاصل کرلیا۔ ارباب عالمگیرکا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا تھا۔
آمدن سے زائد اثاثے: پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم عائد
ارباب عالمگیر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا، ارباب عالمگیرکے خلاف نیب کے پی بدعنوانی کی تحقیقات بھی کرتا رہا ارباب عالمگیر کا نام ای سی ایل پر نیب کی سفارش پر ہی ڈالا گیا تھا۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر کو ان کا نام ای سی ایل سےہٹائے جانے کے حوالے سے خط لکھ دیاگیا ہے۔
Load/Hide Comments


