بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون اور حب زون کا مشترکہ بک ڈونیشن کیمپ کا اعلان
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے جانب سے کتاب کاروان کے اسیر ساتھی فیروز بلوچ کے نام بک ڈونیشن مہم جاری ہے۔مختلف اضلاع میں لائبریریوں کے قیام اور کتاب کلچر کے پروان چڑھانے کےلیے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی شال، کراچی اور ڈیرہ غازی خان میں بک ڈونیشن کمیپ کامیابی کے ساتھ انعقاد کرچکی ہے. اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے حب زون اور اوتھل زون کی جانب سے مشترکہ بک ڈونیشن کیمپ بروز ہفتہ 12 دسمبرحب پبلک لائبریری اور 13 دسمبر اتوار عدالت روڑ نزد لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔
تمام طلباءو طالبات ،اساتذہ کرام ،کتاب دوستوں اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست اور دعوت دی جاتی ہے کہ لائبریری کے فعالیت اور کتاب کلچر کے پروان کو فروغ کے لیے کتاب اور کتابوں کے لیے فنانس عطیہ کریں.۔۔
Load/Hide Comments


