قالانہ حملے میں خاتون صحافی ڈرائیور سمیت جاں بحق

افغانستان کی خاتون صحافی قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئیں۔افغان شہر جلال آباد میں خاتون صحافی ملالئی میوند کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملالئی میوند ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئیں۔واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب وہ دفتر جارہی تھیں۔ دہشتگرد گروپ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔خاتون صحافی نجی ٹی وی اور ریڈیو میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں