روس میں خودکش بمبار نے چیکنگ کے دوران خود کو اڑا لیا

واقعہ شمالی قفقاز کے علاقے میں پیش آیا جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے
روس کے شمالی قفقاز کے علاقے میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ شمالی قفقاز کے علاقے میں پیش آیا جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
روس کی نیشنل اینٹی ٹیررازم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پولیس سرچ آپریشن کررہی تھی۔ جب پولیس نے اسے روک کر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں