وینا ملک سے شادی کیوں کی تھی؟ اسد خٹک نے علیحدگی کے بعد خاموشی توڑ دی
اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان طلاق اور بچے سمگلنگ کا واقعہ جب سے پیش آیا ہے اس وقت سے اب تک اسد خٹک نے وینا پر بہت سے الزامات لگائے ہیں۔مگر ایک ویڈیو میں اسد کا کہنا ہے کہ لوگ مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ میں نے وینا سے شادی کیوں کی؟ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں تھی مگر ۔
شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ جب میں نے پہلی دفعہ وینا سے ملاقات کی تو میں نے وینا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ جسیی لڑکیوں کی وجہ سے ہمارے ملک پاکستان کا نام خراب ہو رہا ہے جس پر وینا نے جواباً کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ سب میری مجبوری ہے اور میں راہِ راست پر آنا چاہتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ کوئی نیک آدمی مجھ سے شادی کرلے میری زندگی سنوار دے۔
میں نے اس سے شادی صرف اس وجہ سے کہ میری وجہ سے کسی بھٹکی ہوئی عورت کی زندگی سنور جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی نیک کام نہ ہو گا مگر وینا سے میرے ساتھ دھوکہ اور میرے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کرکے مجھے اپنے فیصلے پر سوچنے پر مجبور کردیا۔