حکومت، اپوزیشن میں احترام والی شخصیات آگے آئیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے، یہ شخصیات مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں کم کرنا ملک کے لیے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں