شہبازشریف اور بلاول کا وزیر اعظم کی عدم موجودگی پر ویڈیو کانفرنس سے احتجاجاً واک آؤٹ

اسلام آباد،قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وباء کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں،معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیلئے سکائپ گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کی اسلام آباد میں عدم موجودگی کی صورت میں سکائپ کے تحت گروپ کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں،ترجمان کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا، لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے تناظر میں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں