احسن اقبال کا کرپٹ وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد :اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت کے کرپٹ وزراء کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں احسن اقبال نے عدالت سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن میں ملوث تمام ہی وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیسے جیسے اپوزیشن اتحاد کی تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کی جمہوری جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے جمہوری تحریک کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دے کر فتح کے شادیانے بجارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں