اپوزیشن جماعتیں استعفوں کااپنا شوق پورا کریں،منظور کاکڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں استعفوں کے بارے میں اپنا شوق پورا کرے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اپوزیشن استعفی دے کر ان کے حلقوں میں جلد از جلد ضمنی انتخابات کرادیں گے، بلوچستان کی عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، قوم و مذہب پرستوں نے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد نہیں کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں جو لوگ آج اپنے مفادات کی سیاست کرکے صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں ان سب کو حکومت کی باری ملی ہے لیکن باری ملنے کے باوجود صوبے کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اور صرف اپنی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہی اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کا دعوی کررہی ہے مگر دوسری طرف جمہوری اور سیاسی حکومت کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان سے اپوزیشن جماعتیں استعفوں کا شوق پورا کرے اور اپوزیشن کے حلقوں میں جلد از جلد انتخابات کراکر نئے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 13دسمبر کو اپوزیشن جماعتیں اپنا جلسہ کرے اور جلسہ کرنے سے حکومتیں ختم نہیں ہوتی موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی اور مارچ میں سینیٹ انتخابات کرکے ہی دم لیں گے اور سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں