انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
کراچی:مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے 160.40 روپے سے گھٹ کر160.15روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر 160.60 روپے ہو گئی.
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپےکی کمی سے یوروکی قیمت خرید193روپےسےگھٹ کر192روپےاورقیمت فروخت 194.40 روپے سے گھٹ کر193.80روپے ہوگئی جبکہ 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر 214روپے پرآگئی.


