جامعہ بلوچستان میں من پسند افراد کی تعیناتیاں قبول نہیں، بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ یونٹ آرگنائزر جامعہ بلوچستان یونٹ عاطف رودینی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان انتظامیہ نے 2016 میں خالی آسامیوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے ٹیسٹ 3 سال بعد 2019 میں لیے گئے حالیہ دنوں ان آسامیوں کیلئے پاس امیدوران کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا جس کے بعد شارٹ لسٹ بناکر میرٹ کے بجائے من پسند افراد کو تعینات کیاگیا ٹیسٹ و انٹرویو میں بہتر کارکردگی اور اچھے نمبروں سے پاس امیدوران کے بجائے سلیکشن کمیٹی نے آخری نمبرز والے امیدواروں کو سفارش کے بنا پر تعینات کیاگیا جس کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مکمل طور پر مسترد کرتی ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ سفارش کلچر من پسند افراد کو پروان چڑھانے کے وجہ سے جامعہ بلوچستان دن بدن تباہی کے طرف جا رہا ہے جامعہ بہتر پالیسی اور پروڈکٹ نہ دینے کی وجہ سے ادارے کی رینکنگ نیچے ہوتا جارہا ہے ادارے کو تباہی سے بچانے کیلئے سفارش کلچر کے بجائے میرٹ کو ترجیح دینا چاہیے سلیکشن کمیٹی تعصب سفارش اور من پسند افراد کے بجائے میرٹ کے بنا پر قابل افراد کو تعینات کرے یہ ادارے ہمارا ہے اس ادارے کو تباہی کے طرف لے جانے سفارش کلچر اور تعصب پرستی کے طرف لے جانے کے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہرگز اجازت نہیں دیگی
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں ٹیسٹ اور انٹرویو میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والے چند امیدوران نے سلیکشن کمیٹی کے اہم رکن رجسٹرار جامعہ بلوچستان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات پیش کی تو رجسٹرار جامعہ بلوچستان نے طلباء سے بدکلامی اور بداخلاقی سے پیش آیا اور انہیں یہ کہہ کر آفس سے باہر نکال دیا کے میں اپنے مرضی کا مالک ہو میں جو بھی کرو مجھ سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ رجسٹرار جامعہ بلوچستان کا یہ پہلا واقعہ نہیں رجسٹرار صاحب ہمیشہ جامعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں طلباء پر ذہنی دباؤ حراساں کرنے کی وجہ سے بہت سے طلباء اپنی تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوئے سکینڈل میں ملوث سابقہ وی سی جامعہ بلوچستان کے نقش قدم پر چل کر اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے اور ادارے میں من مانی چلانے کیلئے جامعہ بلوچستان میں شعوری پروگرامز سٹڈی سرکلز آگاہی پروگرامز اور طلباء سیاست پر پابندی عائد کرنے کے کئی نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں سابقہ وی سی جاوید اقبال نے بھی اپنے من مانی چلانے اور کالے کرتوتوں کو چھپانے کیلئے طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی طلباء کو حراساں اور ذہنی دباؤ ڈال کر انہیں مجبور کرتا جس کا نتیجہ ایک شرمناک سکینڈل کی شکل میں سامنے آیا موجودہ رجسٹرار سابقہ وی سی کے پیروکاری میں یہی کردار اپنا ہوئے ہیں شاہد رجسٹرار صاحب جامعہ میں ایک اور سکینڈل لانے کی تیاری کر رہے ہیں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرار کے کالے کرتوتوں کے چھپانے کی کوشش کو ناکام اور اسکی من مانی چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیگا ہم اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں جامعہ میں سفارش کلچر میرٹ کی پامالیوں کا نوٹس اور رجسٹرار کے کرتوتوں کے خلاف کمیٹی تشکیل دیکر کاروائی عمل میں لائے بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سابقہ وی سی جاوید اقبال کے پیروکار رجسٹرار اور مافیہ اور میرٹ کی پامالی سفارش اور کرپشن کے خلاف سخت لائحہ عمل طے کریگا


