موٹروے پر مسلم لیگ ن کا قافلہ حادثے کا شکار، متعدد کارکنان زخمی
پشاور: مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے جانے والا مسلم لیگ نواز کا قافلہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پاکستان کی نامور اور غیر معروف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کیلئے صوبہ خیبرپختونخوا سے بھی کارکنان شریک ہورہے ہیں۔مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے کارکنان کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
Load/Hide Comments


